وزیراعظم نے ابن عباس کو برطانیہ میں ہائی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی

منگل 8 جولائی 2014 07:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ابن عباس کو برطانیہ میں ہائی کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دے دی جلد وہ برطانیہ میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم نے ابن عباس کے برطانیہ میں بطور ہائی کمیشن تعیناتی کی منظوری دی ابن عباس وسیع سفارتی تجربہ رکھتے ہیں اور اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کے عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں واجد شمس الحسن کی جانب سے ہائی کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا ابن عباس اس سے قبل نیوزی لینڈ میں 2010-13 ء تک ہائی کمیشنر‘ بھارت 2001-03 ء تک ڈپٹی ہائی کمیشنر ‘ 2006-10 ء تک لاس انجیلس میں قونصل جنرل ‘ ڈی جی ساؤتھ ایشیاء اور جنیوا ‘برن ‘کینبرا سمیت کئی سفارت خانوں میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :