رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ پر 80 سے 85 فیصد قابو پالیا گیا ہے، خواجہ آصف ، وزیراعظم ملک کو انرجی بحران سے نجات دلانا چاہتے ہیں قوم ان کا ساتھ دے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، احتجاج کی سیاست کرنے والے پاکستان میں سونامی یا انقلاب نہیں بلکہ تشدد جنم دے رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ کا سب کو احترام کرنا چاہیے،وزارت پانی و بجلی میں پچاس میگاواٹ کے پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

منگل 8 جولائی 2014 07:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ پر 80 سے 85 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف ملک کو انرجی بحران سے نجات دلانا چاہتے ہیں قوم ان کا ساتھ دے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے احتجاج کی سیاست کرنے والے پاکستان میں سونامی یا انقلاب نہیں بلکہ تشدد جنم دے رہے ہیں عوامی مینڈیٹ کا سب کو احترام کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وزارت پانی و بجلی میں پچاس میگاواٹ کے پروجیکٹ کا افتتاح کررہے تھے جس پر ایک سو تیس ملین یو ایس ڈالر لاگت آئے گی اور اٹھارہ ماہ میں یہ مکمل ہوگا یہ پروجیکٹ جھیمبر کے مقام پر لگایا جائے گا۔

جبکہ اس پر تین سو یو ایس ڈالر فارن انوسٹیٹمنٹ حکومت پاکستان کوملک چکی ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے چھوٹے چھوٹے پروجیکٹ لگائے جائیں گے اور آئندہ سال لوگ بجلی بحران کے حوالے سے واضح تبدیلی محسوس کریں گے حکومت جنگی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حوالے سے کام کررہی ہے اور وزیراعظم خود ہر پندرہ دن بعد اس حوالے سے وزارت سے بریفنگ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ آ ن لائن روابط قائم رکھے ہوئے ہیں پورے ملک میں بجلی کا نظام بہتر بنائیں گے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چاہے وہ کتنا ہی بااثر شخص کیوں نہ ہوں اگر وہ بجلی چوری کے واقعات میں ملوث ہوگا تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بجلی بحران سے نجات دلانی ہے تو نہ صرف وفاقی بلکہ صوبائی حکومتوں کو بھی جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ماضی میں حکومتوں نے بجلی کے میگا پراجیکٹس پر کام نہیں کیا اور قوم کو بجلی بحران میں مبتلا کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نہ صرف وفاقی بلکہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس پراسس کو حل کرنے کیلئے پوری قوم کو وفاقی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔