چیف الیکشن کمشنر تعیناتی معاملہ ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات،چیف الیکشن کمشنر ایسا شخص ہو جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو،شاہ محمود قریشی

منگل 8 جولائی 2014 07:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8جولائی۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے معاملہ پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ایسا شخص ہو جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ پیر کو تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے اپوزیشن لیڈر نے خورشید شاہ سے ملاقات کی اور چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے معاملہ پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایسا شخص چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے ابھی تک نام نہیں بھجوائے تحریک انصاف کے وفد سے بات چیت ہوئی ہے وزیراعظم کی طرف سے نام آئیں گے تو مزید پارٹیز سے مشاورت کریں گے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمشن کے چاروں ممبروں کو مستعفی ہونا چاہیے چیف الیکشن کمشنر ایسا شخص ہو جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ ابھی تک چیف الیکشن کمشنر کیلئے کوئی نام زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونامی مارچ 14 اگست ہوگا۔ سونامی مارچ سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے ہم جمہوری نطام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔