وزیراعظم کا ایک سال،12ماہ میں 14غیرملکی دورے، 25کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے،ذرائع وزارت خارجہ

پیر 7 جولائی 2014 05:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 12ماہ میں سرکاری بیرونی دوروں پر 25کروڑ 90لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات کیے ہیں قوم کو وزیر اعظم کا ایک دورہ تقریبا 2کروڑ روپے میں پڑا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 12ماہ میں چودہ غیر ملکی دورے کیے ہیں۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ وزیر اعظم کے ان دوروں پر قوم کے 25کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں اور وزیر اعظم کا قوم کو ایک دورہ تقریبا دو کروڑ روپے میں پڑتا ہے

متعلقہ عنوان :