مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی

پیر 7 جولائی 2014 05:01

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کیمطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے بلاجواز ایل پی جی کی فی کلوقیمت 10روپے بڑھا دی،گھریلو سلنڈر 120روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسرز کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ 6ماہ میں اضافہ نہیں کیا ،

اس لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کا کوئی جواز نہیں ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے کراچی میں گھریلو سلنڈر 1150روپے ، لاہور گوجرانوالہ، گجرات فیصل اباد ، سیالکوٹ ، حیدراباد اور سکھر میں 1270روپے ، میر پور ملتان ڈیرہ غازی خان ،پشاور کوہاٹ اور بنوں میں 1330روپے، راولپنڈی اسلام آباد 1510روپے جبکہ مری ،نتھیا گلی ، مظفرآباد باغ ، فاٹا میں 1630روپے کا ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :