تحفظ پا کستان بل انسانی حقوق کے منا فی ہے، اس لیے ہم اس کے خلا ف ہیں، مولانا فضل الرحمن ،اسے تسلیم نہیں کر سکتے ،تحفظات سے آگا ہ کر دیا تھا لیکن حکومت نے اقدام نہیں کیے، سربراہ جے یو آئی (ف) پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

پیر 7 جولائی 2014 05:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) جمعیت علما ء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ پا کستان بل انسانی حقوق کے منا فی ہے یہی وجہ ہے ہم اس قانون کے خلا ف ہیں اسے تسلیم نہیں کر سکتے حکومت کو ہم نے اپنے تحفظات سے اگا ہ کر دیا تھا لیکن حکومت نے وعدے کے باجود اقدام نہیں کیئے حکومت وطن عزیز میں وہ قوانین لا رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نافذ کیئے ہوئے ہیں ہم وہاں پر ایسے کالے قانون کے مخالف ہیں تو یہاں پاکستان میں ایسے قانون کی کیسے حمایت کر سکتے ہیں تحفظ پا کستان آر ڈی نینس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے جے یو آئی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کرے گی مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مو لا نا قمر الدین،مو لا نا عبد المجید ندیم شاہ ،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مو لا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد،حاجی شمس الر حمن شمسی سے گفتگو کر رہے تھے

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس بل کے حوالے سے اپنے تحفظا ت سے اگا ہ کیا تھا اور یہ واضع کیا تھا کہ اسلامی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے اور یہ قانون عوام کے ساتھ ساتھ دینی لو گوں کے خلاف استعما ل ہو گا انہوں نے کہا کہ گولی مار نے کی شک غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے مو لا نافضل الرحمن نے کہا کہ شمالی وزیر ستان سے ہجرت کر نے والے متا ثرین کی حکومت مشکلا ت کے حل کے لیئے ہنگا می طور پر اقدامات کرے انہوں نے اپنے پارٹی عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ متا ثرین کے لیئے کھلے دل سے تعاون کریں اور مخیر حضرات بھی تعاون کے میدان میں اتر یں مو لا نا ایک بار پھر زور دیا کہ حکومت امن کے قیام کے لیئے مذاکرات کا دروازہ کھولے یہ سب سے اہم راستہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی مذاکرات سے ہی امن کی خواہا ں ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں پا لیسیاں مرتب کی جائیں مو لا نا فضل الرحمن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں لو ڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرے خصوصا سحری افطاری تر اویح اور نمازوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جا ئے انہوں کہا کہ رمضان المبارک کے احترام کو لازمی بنایا جا ئے اور سر عام کھانے پینے والوں کے خلاف قانون حر کت میں لا یا جا ئے انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت اشیا ء عوام تک سستی اور بر وقت پہنچانے کے خصوصی انتظامات کرے انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں غریب عوا م کو خصو صی رعایت دینے کے لیئے عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :