جسٹس ناصر الملک کے چیف جسٹس بننے کے بعد عدالت عظمیٰ کے ججوں کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری،جسٹس جوادایس خواجہ سینئر ترین جج بن گئے

پیر 7 جولائی 2014 04:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)جسٹس تصدق حسین جیلانی کی چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ اور جسٹس ناصر الملک کے چیف جسٹس بننے کے بعد عدالت عظمیٰ کے ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے چیف جسٹس ناصر الملک کے بعد جسٹس جوادایس خواجہ سینئر ترین جج بن گئے جبکہ ان کے بعد والے ججوں میں سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ،جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم،جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس اعجاز احمدچوہدری،جسٹس گلزار احمد ،جسٹس محمد اطہر سعید،جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس اقبال حمیدالرحمان، جسٹس مشیرعالم، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس عمر عطا بندیال ہیں۔

متعلقہ عنوان :