وفاقی حکومت کو رواں مالی سال بیرونی وسائل سے 8کھرب 68ارب روپے حاصل ہوں گے ،کیر ی لوگر امداد کے تحت 15ارب 95کروڑ روپے جبکہ سکوک بانڈکے اجراء سے 49ارب 50کروڑ روپے اورمختلف اداروں کے نجکاری سے198ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے ‘ذرائع

پیر 7 جولائی 2014 04:59

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے دوران امریکہ سے کیر ی لوگر امداد کے تحت 15ارب 95کروڑ روپے جبکہ سکوک بانڈکے اجراء سے 49ارب 50کروڑ روپے اورمختلف اداروں کے نج کاری سے198ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے اس طرح مجموعی طور پر حکومت کو ان بیرونی وسائل سے 8کھرب 68ارب 61کروڑ روپے حاصل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بیرونی وسائل سے قرضوں کا تخمینہ 623ارب 80کروڑ روپے لگایا گیا جس میں پراجیکٹ قرضے 174ارب 84کروڑ روپے ،وفاقی 92ارب 83کروڑ روپے ،صوبائی 82ارب روپے اورپروگرام قرضوں کی مد میں 201ارب 46کروڑ روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے

جبکہ دیگر قرضوں کی مد میں247ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں اسلامی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی ) سے 49ارب 50کروڑ روپے ،یورو بانڈسے 49ارب 50کروڑ روپے اور سکوک بانڈ سے بھی اتنے ہی یعنی 49ارب 50کروڑ روپے جبکہ چائنا ڈپازٹس سے99ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بیرونی وسائل سے امدای رقوم کی مد میں 244ارب 80کروڑ روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جس میں پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 30ارب روپے ،وفاقی 9ارب 30کروڑ روپے ،صوبائی 21ارب 55کروڑروپے ،کیری لوگر امداد کے تحت 15ارب 95کروڑ روپے جبکہ نجکاری سے 198ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :