نظام حکومت اتناکمزورنہیں کہ ایک کینیڈین شہری درہم برہم کردے،پرویزرشید، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،آپریشن کے خاتمے کاٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا،حساس اداروں اوراہم تنصیبا ت کو فوج کے سپردکیاگیاہے،چوہدری نثارکوساتھی کے بارے میں شکایات تھیں جووزیراعظم کے سامنے رکھ دی ہیں،، ،جلسے جلوسوں کوروکنے کیلئے تعینات نہیں کیاگیا،وفاقی وزیراطلاعات

پیر 7 جولائی 2014 04:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،آپریشن کے خاتمے کاٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا،چوہدری نثارکوساتھی کے بارے میں شکایات تھیں جووزیراعظم کے سامنے رکھ دی ہیں ،نظام حکومت اتناکمزورنہیں کہ ایک کینیڈین شہری درہم برہم کردے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کاآپشن استعمال کیاگیا،دہشتگردوں نے اس آپشن کوناکام کیاتوپھرآپریشن کاآپشن استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حساس اداروں اوراہم تنصیباتکوفوج کے سپردکیاگیاہے ،جلسے جلوسوں کوروکنے کیلئے تعینات نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے اورنہ کامیاب ہوسکتی ہے ،حکومت کوتبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ حکومت تبدیل ہوجائے ،تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں گڈگورننس قائم نہیں کرسکی اورنہ پولیوکے قطرے پاسکی ہے ۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان میں لگنے والے مارشل لاء کواچھی نظرنہیں دیکھتے ،پرویزمشرف کامعاملہ عدالت میں ہے عدالت میں جوفیصلہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :