منہاج القرآن پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں ، ضلعی انتظامیہ لاہور،تجاوزات ہٹانے کا معاملہ معمول کے مطابق تھا ،دو بار پتھراؤ سے معاملہ خراب ہوا ، انتظامیہ اور منہاج القرآن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر تصادم ہوا ، جوڈیشل کمیشن کو جواب

اتوار 6 جولائی 2014 06:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ادارہ منہاج القرآن پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں واقعہ پولیس اور منہاج القرآن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے باعث ہوا ۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جوڈیشل کمیشن کو دیئے گئے جواب میں ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات ہٹانے کا آپریشن معمول کے مطابق کیا تاہم ادارہ منہاج القرپن کے کارکنوں کے دو بار پتھراؤ سے معاملہ خراب ہوا پولیس اور ادارہ منہاج القرآن انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے اور مذاکرات ناکام ہونے پر تصادم ہوگیا منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :