جمہوریت کے لیے خطرناک کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے، خورشید شاہ ، لو گوں کو بے روزگا ری غر بت اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، افواج دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار عوام کے متحد ہو نے سے پا ک افواج کو بہت بڑا سہا را مل جا ئے گا،پی پی پی نواز شریف کا نہیں جمہوریت کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے انہوں نے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا جس کی سزا انہیں دی، اپوزیشن لیڈر

اتوار 6 جولائی 2014 06:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے ساتھ ہی ملک سازشوں کا شکار ہوگیا تھاکسی ایسے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہواور نہ ہی جمہو ریت کو ڈی ریل ہو نے دیں گے ہم نے جمہو ریت کے قربا نیاں دی ہیں اس لیے ہم ملک کو مسا ئل کا شکار نہیں بننا چا ہتے اس طرح کی پریکٹس سے لو گوں کو بے روزگا ری غر بت اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے ہم ان قوتوں سے مقابلہ کر رہے ہیں جو ہمیں برداشت نہیں کر پا رہی ہیں 5جولا ئی کے اقدام کا خمیا زہ آج تک بھگت رہے ہیں اس لیے اب پی پی پی پانچ جولائی کی تاریخ دہرانے نہیں دیگی اس وقت افواج پا کستان دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں ان حا لا ت میں عوام کے متحد ہو نے سے پا ک افواج کو بہت بڑا سہا را مل جا ئے گاان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پانچ جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا

سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہوپی پی پی نواز شریف کا نہیں جمہوریت کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اٹیمی طاقت بنایا اور او آئی سی بنا کر تیسری دنیا کا نعرہ لگایا جس کی سزا انہیں دی گئی ملک کے چالیس پچاس سال دہشتگردی کی نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین دن ہے اس لیے حکومت کو بھی اسے سیاہ دن کے طور پر منانا چاہیے تھا تاکہ یہ پیغام جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں تک پہنچے انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ایک عرصے تک بے لگام گھوڑوں کی طرح وطن عزیز میں حاکمیت کرتے رہے ایک ڈکٹیٹر نے ملک کو دو لخت کردیا تو دوسرے ڈکٹیٹر کے باعث ہماری افواج آج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی جگہ ہوتا تو طاہر القادری کو اپنے وزراء کے ہمراہ خوش آمدید کہتا اور ان سے کہتا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں ان کی تعلیما ت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے صحافی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف اور جمہوریت کے حامی رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج اسلامی دنیا میں جنگ چھڑی ہوئی ہے عراق‘ سریا‘ مصر‘ بحرین اس جنگ کا شکار ہیںآ ج کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اسلامی ممالک میں چھیڑنے والی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کرسکے اس مو قع پرسکھر پریس کلب کے صدر لا لہ اسد پٹھان نے بھی خطاب کیا۔