ایم کیوایم کے جلسے کا مقصد افواج سے اظہار یکجہتی اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم کر کھڑا کرنا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار، اب کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے امن استحکام پاکستان کی عوام کا حق ہے افواج کے حوصلوں کو بڑھانا ہوگا، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو

اتوار 6 جولائی 2014 06:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6جولائی۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے جلسے کا مقصد افواج سے اظہار یکجہتی اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم کر کھڑا کرنا ہے، اب کوئی ابہام نہیں رہنا چاہئے کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے امن استحکام پاکستان کی عوام کا حق ہے افواج کے حوصلوں کو بڑھانا ہوگا، جلسہ ثابت کردے گا عوام دہشت گردوں کے خلاف اور فوج کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی شام جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ کئی ریکارڈ قائم کردے گا اس میں ملک بھر سے نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ شریک ہونے کے لئے آرہے ہیں جلسے کا مقصد امن استحکام پید اکرنا ہے انہوں نے کہا کہ قومی مسئلے پر تاریخی اتحاد کی ضرورت ہے اب کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ یہ جنگ ہماری ہے ،یہ جنگ پاکستان کے بقاء کی جنگ ہے، افواج پورے جذبے کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے کل افواج سے اظہار یکجتہی کے لئے تاریخی جلسہ ہوگا،

جلسہ ثابت کردے گا کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، افواج کے حوصلوں کو بڑھانا ہوگا،جلسہ ثابت کردے گا عوام دہشت گردوں کے خلاف اور فوج کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جلسے میں تمام سیاسی او رمذہبی جماعتوں کے رہنماء شریک ہوں گے اور افواج سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ جلسے کے تما م تر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں جلسے میں سفارت کاروں کو بھی مدعو کیا گیاہے امن استحکام پاکستان کے عوام کا حق ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ایم کیوایم ہی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کیا ہے۔