تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار چوہدری کو تھپڑ رسید کر دیئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار چوہدری کو تھپڑ رسید کر دیئے۔

(جاری ہے)

معروف صحافی روٴف کلاسرا نے اپنے فیس بک اکاوٴنٹ پر دیئے گئے سٹیٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر ابصار عالم کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران عمران خان سے متعلق بات ناگوار گزرنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار چوہدری کو یکے بعد دیگرے تین تھپڑ مار دیئے ۔

اس بارے میں جب صحافی ابصار عالم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا فون مسلسل مصروف جا رہا ہے۔

روٴف کلاسرا کے فیس بک فرینڈز یہ سٹیٹس اس لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں. دیگر قارئین کیلئے سٹیٹس کی تصویر نیچے دی جا رہی ہے.