عمران خان کی جانب سے چار حلقوں کی تصدیق اور احتجاج کا پروگرام ملتوی کرنا مثبت پیشرفت ہے، پرویز رشید،تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ڈائیلاگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے چار حلقوں کی تصدیق اور احتجاج کا پروگرام ملتوی کرنا مثبت پیشرفت ہے‘ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ڈائیلاگ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے چار حلقوں کی تصدیق کرانے کے مطالبے کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور ان کا یہ کہنا کہ حکومت چار حلقوں کی تصدیق کرادے تو وہ احتجاج کا سلسلہ بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے اس بیان کو جمہوریت کیلئے حوصلہ افزاء سمجھتی ہے اور جو اس وقت حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ایک ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے وہ ڈائیلاگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔