وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کیلئے تین ناموں کا پینل سندھ حکومت کو ارسال کردیا،سندھ حکومت کو بھجوائے جانے والے ناموں میں کیپٹن (ر) میر زبیر‘ رفیق حسین بٹ اور خان بیگ شامل ہیں،سندھ حکومت نے تینوں نام مسترد کردئیے

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کیلئے تین ناموں کا پینل سندھ حکومت کو ارسال کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز وزیرعلی سند سید قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے آئی جی سندھ کی تقرری پر مشاورت کی تھی جس کے بعد وفاقی حکومت نے جمعہ کو آئی جی سندھ پولیس کی تعیناتی کیلئے تین ناموں پر مشتمل پینل سندھ حکومت کو ارسال کردیا۔

سندھ حکومت کو بھجوائے جانے والے ناموں میں کیپٹن (ر) میر زبیر‘ رفیق حسین بٹ اور خان بیگ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ خان بیگ حال ہی میں آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ اب سندھ حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ان تین ناموں میں سے کس کا بطور آئی جی سندھ تقرر کرتی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تینوں نام مسترد کردئیے

متعلقہ عنوان :