بھارت مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ،امریکہ،خطے میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدام انتہائی اہم ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

جمعہ 4 جولائی 2014 07:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں حقوق انسانی کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے تا کہ خطے میں حالات کنٹرول میں رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پوری دنیا کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور برصغیر میں پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے حالات سے امریکی انتظامیہ کا عمل نہیں ہے کیونکہ برصغیر میں امن کے قیام سے ہی خطے میں استحکام رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی تازہ اطلاعات موصولہ ہو رہی ہیں جبکہ اندرون کشمیر میں احتجاج کی رپورٹیں ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر امریکہ کو شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کشمیر میں حقوق انسانی کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :