آئی ایم ایف کی جانب سے 55کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول

جمعہ 4 جولائی 2014 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)کی جانب سے قرض کی مد میں 55کروڑ 59 لاکھ ڈالر مالیت کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کی چوتھی قسط جمعرات کو موصول ہوئی، پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے 2 ارب 20کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے ستمبر 2013کو پاکستان کے لئے 6ارب 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، پاکستان کو آئندہ قسط دینے کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :