ایم کیو ایم کے وفد کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات، 6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت

جمعہ 4 جولائی 2014 07:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) ایم کیو ایم نے سابق صدر پرویز مشرف کو 6 جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ بابر غوری کہتے ہیں سابق صدر خود نہ بھی آئے تو آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد شرکت کرے گا۔متحدہ قومی موومنٹ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6 جولائی کو کراچی میں جلسہ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے وفد نے بابر غوری کی قیادت میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر غوری کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ خود نہ بھی آ سکے تو پارٹی کا وفد ضرور شرکت کرے گا۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ طاہر القادری، شیخ رشید، لیاقت جتوئی ، پیر پگارا کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔