چمن، افغان فورسز کی ایف سی کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں خاموش ، واقعہ پرپا کستا ن کا احتجا ج

جمعہ 4 جولائی 2014 07:10

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) افغان فورسز کی ایف سی کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں خاموش ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی فائرنگ صلاح الدین اور تصدق چیک پوسٹوں پر کی گئی تاہم افغان فورسز کی فائرنگ سے کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جوابی کارروائی میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان فورسز گنیں خاموش کرادیں ۔ دریں اثناء پاکستان نے افغان فورسز کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے احتجاج کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :