طاہر القادر ی کا انقلاب چوہدریوں کی کشتی میں سوار ہے، جس کا ملاح شیخ رشید ہے اسکی کشتی کی قسمت میں ڈوبنے کے سواکچھ بھی نہیں ، پرویز رشید ،حکومت دہشت گردی سمیت تمام قومی مسائل حل کرنے کے لیے مکمل صلاحیت رکھتی ہے ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 جولائی 2014 07:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ طاہر القادر ی کا انقلاب چوہدریوں کی کشتی میں سوار ہے جس کا ملاح شیخ رشید ہے اسکی کشتی کی قسمت میں ڈوبنے کے سواکچھ بھی نہیں ،حکومت دہشت گردی سمیت تمام قومی مسائل حل کرنے کے لیے مکمل صلاحیت رکھتی ہے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنیڈین بازی گر جمہویت کش انسان ہے طاہر القادری کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق واسطہ نہیں انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری ایک تاریخی اقدام ہے سیاسی قیادت اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے حکومت پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ سینیٹ می عددی اکثریت نہ ہونے کے باوجود تحفظ پاکستان بل متفقہ طور پر منظور ہوا سیاسی جماعتوں نے ملکی سلامتی کے معاملہ پر بالغ نظری کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو تر جیح دیں پارلیمنٹ نے ثابت کیا ہے کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم بحیثیت قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں حکومت دہشت گردی سمیت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے