وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات،آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، اسحاق ڈار ، برطانیہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے متاثرین کیلئے امداد جاری رکھے گا، ہائی کمشنر فلپ بارٹن

جمعہ 4 جولائی 2014 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات ۔ آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی دوطرفہ ملاقات میں شمالی وزیرستان سے آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی کی ہے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے ۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اقوام متحدہ کے اداروں کے ذریعے متاثرین کیلئے امداد جاری رکھے گا برطانیہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے عالمی برادری آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے آگے بڑھ رہی ہے ۔