چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنا ہو گا ، امیرالبحر،تعلیمی ترقی بلوچستان کے احساس محرومی کو زائل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی، پا ک نیوی نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قا ئم کےئے ہیں جس سے یہاں کے لوگ استفا دہ حا صل کر رہے ہیں، ایڈمرل آصف سندیلہ

جمعہ 4 جولائی 2014 07:04

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے حکومت بلوچستان کی تعلیم دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرکے بلوچستان کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا تعلیمی ترقی بلوچستان کے احساس محرومی کو زائل کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگی بحریہ ماڈل اسکول میں فنی تعلیم کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں بحر یہ ما ڈل اسکو ل کی عمارت کا سنگ بنیا د رکھنے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا پا ک نیوی کی تاریخ ہی یہی ہے کہ وہ ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں میں تعلیم کے فروغ سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لےئے کو شاں ہے انہوں نے کہا کہ پا ک نیوی نے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قا ئم کےئے ہیں جس سے یہاں کے لوگ استفا دہ حا صل کر رہے ہیں اورما ڈہ بحر یہ کیڈ ٹ کالج اوراورماڈہ درمان جاہ سمیت گوادر میں قائم بحر یہ ما ڈل اسکول درخشاں مثا لیں ہیں انہوں نے کہا کہ بحر یہ ماڈ ل اسکول کی نئی عمارت کو ہر قسم کی تعلیم کا گہوارہ بنا نے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے یہا ں پر عام تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم بھی فراہم کی جائے گی اس مقصد کے لےئے ووکیشنل ٹر ینگ سنٹر بھی قائم کیا جا ئے گا بو ائز اور گرلز ہاسٹل بھی تعمیر کئے جا ئینگے اور جد ید لا ئبریر ی کی سہولت مہیا کر نے سمیت پلے گراؤ نڈ بھی قائم کےئے جا ئینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ یہاں پر تعلیمی پسماند گی بہت زیا دہ ہے یہاں کے لو گوں کو دیگر صو بوں کے لو گوں کے برابر لانے کے لئے تعلیم کا فروغ لازمی ہے پا ک نیوی اسی جذ بے کے تحت یہاں پر تعلیم کا جا ل بچھا رہی ہے تاکہ احسا س محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے گوادر بندرگاہ کی وجہ سے یہاں کی اہمیت مسلمہ ہے اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کر نے کے لےئے بھر پور تیاریوں کی ضرور ت ہے جو تعلیم حا صل کےئے بغیر ناممکن ہے بحر یہ ما ڈل اسکول کی نئی عمارت کا منصو بہ مکمل ہو نے کے بعد یہاں کے لوگوں کو عام تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم سے بھی ہمکنار کیا جائے گا جس سے یہاں روزگار کے عمیق مواقع پید ہونگے اور گوادر بندرگاہ کے پیش نظر ٹیکنیکل لوگوں کی ضرورت زیا دہ ہوگی جس سے مقامی لوگوں کو براہ راست فا عدہ پہنچے گا انہوں اراضی مہیا کر نے اور مالی معاونت کر نے پر حکومت بلوچستان کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حکومت بلو چستان کی معاونت تعلیم دوستی کا مظہر ہے اور پاک نیوی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان کے شا نہ بشانہ رہے گی انہوں نے علاقے کے لوگوں پر زور دیا کیا کہ وہ تعلیم کے حصو ل کے لےئے توجہ مر کوز رکھیں اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنا نے کے لئے ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ان کے بچے ملک اور قوم سمیت علا قے کا نام روشن کرسکیں قبل ازیں بتا یا گیا کہ بحر یہ ما ڈل اسکول کی عمارت کی اراضی 16ایکڑ اراضی پر محیط ہے جس کی تعمیرکی کل لاگت کا تخمینہ 3.70روپے ہے جس میں سے ایک ملین روپے حکومت بلوچستان فراہم کررہی ہے اس مو قع پر کمشنر مکران عبدالفتح بھنگر ،اسسٹنٹ کمشنر گوادر منیراحمد مو سیانی اور پا ک نیوی کے افسران سمیت سول سر کاری عہد یداران و دیگر افراد بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :