عمران خان کا حکومت مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، افطارڈنر پر متوقع غیر اعلانیہ اے پی سی میں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جانے لگا

جمعہ 4 جولائی 2014 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت مخالف جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا افطارڈنر پر متوقع غیر اعلانیہ اے پی سی میں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کی مخالف تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے عمران خان بہت جلد مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، تحریک منہاج القرآن کے علامہ طاہر القادری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو افطار ڈنر پر مدعو کرینگے جہاں پر ان تمام سیاسی رہنماؤں کی غیر اعلانیہ اے پی سی ہوگی اس کانفرنس میں تمام حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :