ملک میں جمہوریت اورجمہوری کلچرکے فروغ کی ضرورت ہے ،آزادعدلیہ بھی جمہوریت کیلئے ناگزیرہے ،چیف جسٹس

جمعہ 4 جولائی 2014 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جولائی۔2014ء)چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت اورجمہوری کلچرکے فروغ کی ضرورت ہے ،آزادعدلیہ بھی جمہوریت کیلئے ناگزیرہے ،عوام کے بنیادی حقوق کاخیال رکھناعدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب سپریم کورٹ بارکی جانب سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ اس وقت ملک میں جمہوری کلچرکوفروغ دینے کی ضرورت ہے ،جس سے مرادبرداشت اورایک دوسرے کے حق کوتسلیم کرناہے ،اورایک آزادعدلیہ بھی جمہوریت کے قیام کیلئے ناگزیرہے ،کیونکہ آزادعدلیہ کے بغیرجمہوریت کاقیام ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئین کی حکمرانی کیلئے بنچ اوربارکاکرداراہم اورآزادعدلیہ کے لئے بارکاکردارروشن باب ہے ،توقع ہے کہ وکلاء کایہ کردارجاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ آئین کی حکمرانی اورعدلیہ کی آزادی کیلئے بارنے اہم کرداراداکیا،آئین کے آرٹیکل 184تین اور199کانفاذعدلیہ کاکام ہے ۔انہوں نے کہاکہ پالیسی اصولوں کے حوالے سے عدلیہ نے اہم فیصلے دیئے ،عوام کے بنیادی حقوق کاخیال رکھناعدلیہ کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :