5 برسوں میں بھارت نے 776 پاکستانی جبکہ پاکستان نے 2186 بھارتی قیدی رہا کئے، وزارت داخلہ

جمعرات 3 جولائی 2014 05:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2013 کے دوران بھارت نے 776 پاکستانی جبکہ پاکستان نے 2186 بھارتی قیدی رہا کئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کے سوالات پر وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 کے دوران بھارت نے776پاکستانی قیدی رہا کئے جن میں سے 423 عام شہری اور 353 مچھیرے تھے، اسی دوران پاکستان نے2 ہزار 186 بھارتی قیدی رہا کئے جن میں سے 89 عام شہری اور 2 ہزار 79 ماہی گیر تھے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی جیلوں میں ایک دوسرے کے سیکڑوں شہری قید ہیں جن میں اکثریت ماہی گیروں کی ہے