تحریک انصاف سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بات چیت کے لیے تیا ر ہیں، پرویز رشید ، محاذ آرائی تناو اور کشمکش کی فضا اپریشن ضرب عضب پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ،ملک مشکل حالات سے دوچار، آپس کی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس وقت ملک میں ڈکیٹر شپ نہیں جمہوریت ہے، دہشت گرد ی کے سدباب کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، وزیر اطلاعات

جمعرات 3 جولائی 2014 05:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بات چیت کرنے کے لیے تیا ر ہیں محاذ آرائی تناو اور کشمکش کی فضا اپریشن ضرب عضب پر اثر انداز ہوسکتی ہے ،ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے آپس کی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تحریک انصاف نے 14اگست کو دھرنا دیا تو یہ کفران نعمت ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے دھرنوں کا نہیں بدھ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیتی ہے اور ان تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اور ان سے ہر سطح پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں ایساکو ئی مسلئہ نہیں جس کا دنیا میں کوئی حل نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اگر آگے لے کر چلناہے تو مل کر ایک دوسرے کے ساتھ چلناہوگاملک اس وقت تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے قوم میں تقسیم کا پیغام نہیں جانا چاھیے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ڈکیٹر شپ نہیں جمہوریت ہے قائم ہے دہشت گردوں کا سدباب اسی وجہ ممکن ہو گاپوری قوم کو متحد ہو کر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ احتجاج کر نا ہر سیاسی جماعت کا جمہوی حق ہے لیکن یہ وقت اس کے لیے مناسب نہیں

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ہمیشہ ڈئیلاگ کی بات کی اب بھی اس کے لیے تیا ر ہیں انہوں نے کہاکہ شمالی وزیر ستان دہشت گردون کی آماج گاہ بن چکا تھا دہشت گردی جنوبی اشیائی خطے سمت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے موثر پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں افواج پاکستان ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے شمالی وزیرستان اپریشن کی مکمل کامیابی ہوگی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے سوات اپریشن کے بعد دہشت گرد شمالی وزیرستان منتقل ہو چکے تھے شمالی وزیرستان میں اپریشن کا مقصد دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنا مقصود ہے انہوں کہا کہ دوطرفہ پالیسی پر گامزن ہونا افغانستان کے مفاد میں ہے انہوں ٓئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا کام اگلے دوسے تین دن میں مکمل ہو جائے گا اور آئی ڈی پیز کو موبائل فون کے زریعے نقد امداد دی جارہی ہے