ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ2013-14 ء کے لئے ٹیکس وصولیوں سے محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، اسحاق ڈار، آئندہ برس کے لئے ہدف 2810 ارب روپے ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

جمعرات 3 جولائی 2014 05:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء) ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گذشتہ برس کے لئے ٹیکس وصولیوں سے حاصل ہونے والے محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ آئندہ برس فیڈرل بورڈ آف ریونیو اپنے 2014-15 ء کے لئے طے شدہ ہدف 2810 ارب روپے کے حصول کا ہو گا ۔ اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یہاں بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گذشتہ برس 2013-14 ء کے لئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں کیا۔

اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیر مین طارق باجوہ اور ان کی تمام ٹیم کونہایت محنت اور جانفشانی سے کام کر کہ گزشتہ برس 2013-14 ء کے لئے طے شدہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سب ایف بی آر کی تمام ٹیم کیے عزم،کام کی جانب خلوص اور محنت و جانفشانی سے ممکن ہوا ہے کہ صرف ایک برس کے عرصہ میں ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں16 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بلند تر اہداف ہی طے کئے جاتے ہیں اور کوشیش کی جاتی ہے کہ ان اہداف کے قریب ترین پہنچا جا سکے۔اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ برس فیڈرل بورڈ آف ریونیو اپنے 2014-15 ء کے لئے طے شدہ ہدف 2810 ارب روپے کے حصول کے لئے ابھی سے ایک حکمت عملی بنا لے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو خطام کو ہدایت کی صارفین کے لئے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو سادہ اور آسان بنایا جائے اور اس دوران ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کی مزید حوصلہ افزائی اور ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے مقابلے میں ان کے لئے مراعات کا اعلان بھی کیا جائے ۔

انہوں نیٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے لئے ٹیکس رپورٹنگ کا عمل میں آسان و سادہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عام لوگ ٹیکس چوری کرنے کی بجائے ٹیکس جمع کروانے کی جانب مائل ہوں اوران کو اس عمل کی جزاء بھی ملے۔انہوں نے اس عزم کی تجدید کی کہ معیثت کو تحریری شکل (ڈاکومینٹیشن) دینے کے لئے سنجیدہ کوشیشیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :