پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے چار ممبران کے نام دیدیئے،دو ممبران سینٹ، دو قومی اسمبلی سے ہونگے

جمعرات 3 جولائی 2014 05:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جولائی۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے چار ممبران کے نام دے دیئے ، دو ممبران سینٹ جبکہ دو قومی اسمبلی سے ہونگے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چاروں نام سپیکر کو بھجوادیئے ہیں ۔بدھ کے روز خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دونام قومی اسمبلی سے جو شازیہ مری اور نوید قمر ہیں جبکہ دو نام سینٹ سینیٹر اعتزاز احسن اور سینیٹر میاں رضا ربانی کے ہیں دیئے گئے ہیں ۔