کرپشن کریں توہماری گردن اتاردیں ،عابدشیرعلی، یہ وقت اداروں پرتنقیدکرنے کانہیں، مل بیٹھ کرمسائل حل کرنے کاہے ،فوج نے ہرموقع پرقوم کی خدمت کی اورآج بھی کررہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 جولائی 2014 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ یہ وقت اداروں پرتنقیدکرنے کانہیں بلکہ مل بیٹھ کرمسائل حل کرنے کاہے ،اگرہم کرپشن کریں توہماری گردن اتاردیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہاکہ فوج نے ہرموقع پرقوم کی خدمت کی ہے اورآج بھی کررہی ہے ،ہمیں ٹی وی پربیٹھ کرفوج پرتنقیدنہیں کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی غیرملکی ایجنڈے پرکام نہیں کرناچاہئے ،اس وقت ملک کواتحادکی ضرورت ہے ،ہمیں فوج کاساتھ دیناچاہئے اورآئی ڈی پیزکودیکھناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کسی ادارے پریقین نہیں رکھتی وہ فوج اورعدلیہ سمیت ہرادارے پرتنقیدکررہی ہے ،انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اورنوازشریف کراچی کے مسئلے پربھی اکٹھے بیٹھے ہیں ۔اسلام آبادمیں بھی ان کی ملاقات ہوچکی ہے آج اگرملاقات ہوتوکیاحرج ہے ،ان کاکہناتھاکہ ملکی مسائل پرسب مل کربیٹھیں اگرہماری کرپشن کہیں نظرآئے توہماری گردن اتاردیں اورغلط کام کریں توہمیں لٹکادیں۔

متعلقہ عنوان :