کشمیر خیبرپختوخواہ اور نادرن پنجاب میں مون سون کی بارشوں سے زیادہ متاثرہ ہوں گے، میجر جنرل سعید علیم ، سدرن پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں کم ہوں گی، گزشتہ سال کی نسبت اس سال بارشیں کم ہوں گی تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،چیئرمین این ڈی ایم اے

بدھ 2 جولائی 2014 06:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء) نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل سعید علیم نے کہا ہے کہ کشمیر خیبرپختوخواہ اور نادرن پنجاب میں مون سون کی بارشوں سے زیادہ متاثرہ ہوں گے سدرن پنجاب ‘ سندھ اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں کم ہوں گی گزشتہ سال کی نسبت اس سال بارشیں کم ہوں گی تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں گزشتہ چند سالوں میں تین ہزار افراد کی مون سو ن بارشوں سے ہلاکتیں ہوئیں اور سترہ ملین کا قومی خزانے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

نیشنل فلڈ کمیشن این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتیں مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مون سون کی بارشوں اور ڈیزاسٹر سے نمٹنے کیلئے جلد بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت پابند ہے کہ وہ انڈس واٹر کمیشن معاہدے کے تحت دریاؤں میں پانی چھوڑنے سے قبل حکومت پاکستان کو باضابطہ آگاہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ڈی ایم اے کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہمراہ ممبر آپریشن این ڈی ایم اے بریگیڈیئر مرزا کامران ضیاء بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی قومی پالیسی ہے کہ لوگوں کے جان و مال اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گزشتہ چند سالوں میں مون سون کی بارشوں سے تین ہزار افراد کی ہلاکتیں اور حکومت کو سترہ ملین کا نقصان اٹھانا پڑا انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں ان مون سون کی بارشوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ و صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے سے متعلقہ تمام اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال کو ہدایات جاری کی گئی ہیں

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات اپنے وسائل میں رہتے ہوئے موسم کی بہترین پیشنگوئی کررہا ہے تاہم اس کے پاس وسائل کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ مون سون کی بارشوں سے کم نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جو زلزلے اور ڈیزاسٹر ہوتے ہیں اس سے کوئی آگاہ نہیں ۔ تاہم این ڈی ایم اے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کو تحفظ اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو زلزلے اور فلڈ سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کا حکم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی اور حکمت عملی کیلئے این ڈی ایم اے نے پلاننگ کمیشن کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دی ہے تاکہ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنایا جاسکے۔