امریکی عدالت نے این ایس ا ے کو پاکستان سمیت 193 ملکوں کی جاسوسی کا اختیاردے رکھا ہے، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف،این ایس اے کو ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یورپی یونین اورعالمی توانائی ایجنسی کی جاسوسی کا اختیار بھی حاصل ہے

بدھ 2 جولائی 2014 06:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جولائی۔2014ء )ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو واشنگٹن کی ایک عدالت نے پاکستان سمیت دنیا کیایک سو ترانوے ملکوں کی جاسوسی کااختیار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چند خفیہ دستاویزات کیحوالیسیانکشاف کیاہے کہ فارن انٹیلی جنس سرویلیئنس کورٹ نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو 193 ممالک کی جاسوسی کرنیکی اجازت دے رکھی ہے، عدالت نے این ایس اے کو دوسرے ممالک کی سیاسی جماعتوں کی جاسوسی کرنیکی بھی کھلی چھٹی دیدی،

ان جماعتوں میں پاکستان کی پیپلزپارٹی، بھارت کی حکمرا ن جماعت بی جے پی اورمصرکی اخوان المسلمون شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کی ان خفیہ دستاویزات کے مطابق این ایس اے دنیا بھر میں کہیں بھی امریکی اہداف کے متعلق گفتگو ریکارڈ کر سکتی ہے جب کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یورپی یونین اورعالمی توانائی ایجنسی بھی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جاسوسیوں سیمحفوظ نہیں۔ اس فہرست میں برطانیہ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل نہیں کیونکہ ایک معاہدے کے تحت امریکا ان ملکوں کی جاسوسی نہ کرنے کا پابند ہے۔