ترکی کی حکومت نے پاکستانی عازمین کے لئے گردن توڑ بخار کی ویکسین فراہم کر دی،66 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین پاکستان کو عطیے کے طور پر دی گئی ،ویکسین عازمین کو روانگی سے 10 روز قبل دی جائے گی

منگل 1 جولائی 2014 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء)ترکی کی حکومت نے پاکستانی عازمین کے لئے گردن توڑ بخار کی ویکسین فراہم کر دی۔66 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین پاکستان کو عطیے کے طور پر دی گئی ہے۔ویکسین عازمین کو روانگی سے 10 روز قبل دی جائے گی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ترکی کی جانب سے عطیے کے طور پر فراہم کی جانے والی ویکسین پاکستانی عازمین کے لئے کافی ہے ۔

(جاری ہے)

ویکسین ہر حاجی کے لئے لازمی ہوگی ۔حجاج کے لئے ویکسین کی فراہمی وزارت صحت کرے گی جبکہ فلو ویکسین کی خریداری پر بھی کی جارہی ہے ۔عازمین عج کو پولیو، فلو اورگردن توڑ بخار کی ویکسین اکٹھی دی جائے گی اور یہ ویکسین حج روانگی سے دس روز قبل دی جائے گی ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق دوران حج عازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کی تربیت دی جائے گی کیونکہ کرونا وائرس کی ویکسین دنیا میں کہیں بھی موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :