طاہر القادری کا انقلاب موسمی ، پاکستان میں اس وقت سونامی کا موسم نہیں ہے، رحمان ملک،سونامی سے تباہی آتی ہے ،عمران خان لفظ تبدیل کریں،طالبان پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں اور ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 1 جولائی 2014 08:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا انقلاب موسمی ہے،سونامی موسم سے آتا ہے اور پاکستان میں اس وقت سونامی کا موسم نہیں ہے،سونامی سے تباہی آتی ہے ،عمران خان لفظ تبدیل کریں، وزیر اعظم اپنی سیاسی سمت کو درست رکھیں۔ پیر کوکراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں اور ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر فورم میں حکومت کو طالبان کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا، وہ سمجھتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب 8 ماہ قبل ہی شروع کردیا جانا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جلسے اور جلوس ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ انتخابات میں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں تحقیقات ہونی چاہئے۔ 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق سے متعلق عمران خان کا مطالبہ جائز ہے۔ سونامی بڑی تباہی لاتا ہے عمران خان اپنے جلسوں کو کوئی دوسرا نام دے دیں۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ ہے۔ طاہر القادری کی انقلاب کی باتیں موسمی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کو اپنی سیاسی سمت کا تعین درست رکھنا ہوگا۔