آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات، آئی ڈی پیز کیلئے 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا

منگل 1 جولائی 2014 08:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات‘ وزیراعلی سندھ نے آئی ڈی پیز کیلئے 5 کروڑ روپے کا امدادی چیک دیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے یہاں جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ دو طرفہ ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے آئی ڈی پیز کیلئے پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے کیا۔