جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں ،پرویز رشید ،پاک بہادر فوج قوم کے مستبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صحافی رمضان کے مہینے میں احتجا جی کیمپ ختم کر دیں، پی ایف یو جے کے وفد سے گفتگو

منگل 1 جولائی 2014 08:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعت ونشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں ،پاک بہادر فوج قوم کے مستبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صحافی رمضان کے مہینے میں احتجا جی کیمپ ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ایف یو جے کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سنیٹر پرویز رشید نے کہاکہ حکومت اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے اجمہوریت ملک کے لیے لازم ہے اس کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ملک کی سالمیت کے جمہور یت کا تسلسل بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں پوری قوم پک فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور شہیدوں کے خون رائیگاں نہیں جائیں گے پاکستان میں وزیر اعظم نے معاشی اصلاحات شروع کر دی گئی ہیں یہی وجہ ہے کچھ لوگوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہوری اور وہ ملک کو کھوکھلا کرنا چاھتے ہیں

متعلقہ عنوان :