وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،واپڈا کے اعلیٰ حکام ، بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کے چیف شریک ہوئے ، اجلاس میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بعض علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی شکایات پر غور اور فوری تعطل دور کرنے کی ہدایت

منگل 1 جولائی 2014 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کردی ۔ پیر کے روز وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں واپڈا کے اعلیٰ حکام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بعض علاقوں میں بجلی نہ ہونے کی شکایات پر غور کیا گیا نرگس سیٹھی نے تقسیم کار کمپنیوں کے چیف صاحبان کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں ملک بھر میں بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے اور جن علاقوں میں بجلی میں کوئی خرابی یا تعطل ہے اسے فوری طور پر دور کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :