الیکشن ٹریبونلز نے حلقہ این اے124 میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا، انتخابی نتائج کو درست قرار دے دیا

منگل 1 جولائی 2014 08:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء)الیکشن ٹریبونلز نے حلقہ این اے124 میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو درست قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے124 سے مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے رکن ولید اقبال اور پیپلز پارٹی کی بشری اعتزاز نے الیکشن ٹریبونلز میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ این اے124 میں انتخابات کے دوران دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔گزشتہ روز پیر کو الیکشن ٹریبونلز نے دونوں امید واروں کی دھاندلی کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات کو درست قرار دے دیا ۔