گوادر، فری زون کے متا ثر ین کو چھ ارب روپے کے معا وضے ادا کئے جا ئیں گے ،وفاقی حکومت نے رقم جاری کر دی، جولائی سے معا وضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان

پیر 30 جون 2014 08:03

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) فری زون کے متا ثر ین کو چھ ارب روپے کے معا وضے ادا کئے جا ئیں گے وفاقی حکومت نے رقم جاری کر دی جولائی سے معا وضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو نے کا امکان تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کے فری زون منصو بے کے لےئے ایکوائر کی گئی اراضی کے معا وضے جاری کر دےئے ہیں اس مقصد کے لےئے وفاقی حکومت نے 1627ایکڑ اراضی ایکوا ئر کی ہے اور فی ایکڑ اراضی کی قیمت 34لاکھ روپے ادا کےئے جا ئینگے معا وضوں کی مجموعی رقم چھ ارب روپے بنتے ہیں مطلو بہ رقم گوادر پورٹ اتھارٹی کو جاری کئے گئے ہیں جسے ضلعی انتظامیہ کے اکا ؤنٹ میں منتقل کیا جا ئے گا امکان ہے کہ فری زون کے متا ثرین کو ما ہ جولائی میں معا وضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔