سرکاری افطار پارٹیوں اور افطار ڈنرز پر پابندی عائد ،صوبائی وزراء‘ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز اور سرکاری افسران کے افطار ڈنر اور افطار پارٹی پر پابندی ہو گی

پیر 30 جون 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی وزراء ‘ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی اور سرکاری افسران کی جانب سے رمضان المبارک میں سرکاری افطار پارٹیوں اور ڈنرز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد سے اظہارہمدردی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :