”خفیہ مداخلت“حکمران طاہر القادری کو واپس کینیڈا بھجوانا چاہتے تھے مگر ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی ،حکومت صرف اسلام آباد سے لاہور بھیجنے تک ہی محدود رہ سکی ،باخبر ذرائع

پیر 30 جون 2014 08:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)حکمران عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ائیر پورٹ سے واپس کینیڈا بھجوانا چاہتے تھے مگر بعض ”خفیہ حلقوں کی مداخلت“ کے باعث ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی اور حکومت صرف اسلام آباد سے لاہور بھیجنے تک ہی محدود رہ سکی ۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلام آباد پہنچنے پر انہیں واپس کینیڈا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا تھا جبکہ حکمرانوں کی خواہش صرف دل میں رہ گئی ۔

اس پر عملدرآمد نہ کر سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے جب یہ دیکھا کہ ان کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی توپھر ڈاکٹر طاہر القادری کا جہاز اسلام آباد کی بجائے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس طرح حکومت کی پریشانی میں کمی ہوئی