سانحہ ماڈل ٹاؤن،وفاقی حکومت نے تین ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا

پیر 30 جون 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وفاقی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قانونی ماہرین اور وزارت قانون سے رائے مانگی جانے کا امکان ہے کہ آیا پہلے کمیشن کی موجودگی میں دوسرا کمیشن مقرر کیا جا سکتا ہے یا نہیں اور اگر یہ کمیشن بنایا جا سکتا ہے تو اس کا آئین و قانونی طریقہ کار کیا ہوگا۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں کئے گئے مطالبہ پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی کمیشن کی تشکیل کے لئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اس حوالے سے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو دوسرا کمیشن بھی بنایا جا سکتا ہے ۔