آئی ایم ایف سے 55کروڑ59 لاکھ ڈالرمالیت کی قسط (آج)ملنے کا امکان،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا، ذرائع وزارت خزانہ

پیر 30 جون 2014 07:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی طرف سے پاکستان کو قرض کی مد میں 55کروڑ59 لاکھ ڈالرکی اگلی قسط (آج)پیر کو ملنے کا امکان ہے اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے سلسلے میں پاکستان کا تیسرا سہ ماہی معاشی جائزہ مکمل کرلیا ہے ،پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدآئی ایم ایف بورڈنے پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈکی طرف سے پاکستان کے لیے منظورکیے جانے والے قرضے کی یہ رقم 30جون تک پاکستان کومل جائے گیجس کی مالیت 55 کروڑ 59 لاکھ ڈالر ہے،رقم ملے کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیداضافہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تین سالہ قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے، اس کے ساتھ ساتھ عالمی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی ان ذخائر کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :