صدر پاکستان نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی، ملکی سلامتی ،استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں ،صدر کا جدہ پہنچنے پر نائب گورنر مکہ مکرمہ ، قائم مقام پاکستانی سفیر اور دیگر نے استقبال کیا

پیر 30 جون 2014 07:55

مکہ مکرمہ/جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)صدر پاکستان ممنون حسین نے اتوار کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی اور ملکی سلامتی ،استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر صدر کے ہمراہ جانے والے وفد کے ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے تو وہاں نائب گورنر مکہ مکرمہ القاب بن سقرال لواحق ، قائم مقام پاکستانی سفیر خیام اکبر، قونصل جنرل آفتاب کھوکھر، قونصلر محمد جنید نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر ممنون کچھ دیر جدہ رکنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ اداکی اور اس کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ دورے کے دوران وہ مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔وہ مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :