پیٹرولیم قیمتوں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہو گئی، فیصلہ آج ہوگا

پیر 30 جون 2014 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء )( اوگرا) آئل اینڈ گیس ر یگو لیٹری ا تھارٹی کی جانب سے بھجوائی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ہفتہ کو بھجوائی گئی تھی جو کہ اوگرا کوموصول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر، ایچ اوبی سی 3.63روپے، مٹی کاتیل 30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 22پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جہاں سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولای بروز منگل کو ہوگا۔