آپریشن ضرب عضب ‘ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر

پیر 30 جون 2014 07:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) آپریشن ضرب عضب میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کا گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے دہشت گردوں کے سات ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ۔ کارروائی میں سولہ دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔