نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نجم سیٹھی کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا ، ہمارے دو نام مسترد کردیئے گئے تھے ، پرویز رشید ، نجم سیٹھی نے عمران خان کے اعتراض پر قمر الزمان کو چیف سیکرٹری پنجاب نہیں لگایا اور شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والے تمام افسران کو او ایس ڈی بنا دیا دیا تھا ،پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 29 جون 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ 2013ء میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نجم سیٹھی کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا اور ہمارے دو نام مسترد کردیئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے عمران خان کے اعتراض پر قمر الزمان کو چف سیکرٹری پنجاب نہیں لگایا اور شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والے تمام افسران کو او ایس ڈی بنا دیا دیا تھا لاہور سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کے بھائی کو سیکرٹری صحت کے عہدے پر بحال رکھا تھا یاسمین راشد وزیراعظم کے مدمقابل تھیں باقی تمام افسران کو نجم سیٹھی نے تبدیل کردیا تھا نجم سیٹھی نے پرویز الٰہی سے قربت رکھنے والے راؤ افتخار کو سیکرٹری داخل لگایا تھا سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ بھی پرویز الٰہی کے بندے کو ہی دیا گیا تھا ۔