عراق، سامرہ میں داعش کے خلاف حضرت امام حسن عسکری  کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا

اتوار 29 جون 2014 08:55

سامرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)عراق کے شہر سامرہ میں القائدہ کی ذیلی تنظیم داعش کے خلاف حضرت امام حسن عسکری  کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا، سینکڑوں عراقیوں کا جاوید حسین کے جنازہ کے تابوت کا استقبال، تابوت کے ہمراہ لوگ درود پاک اور کلمہ طیبہ پڑھتے رہے۔عراق کے شہر سامرہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سامرہ کے علاقہ میں حضرت امام حسن عسکری  کے روضہ کا دفاع کرتے ہوئے پہلے پاکستانی جاوید حسین شہید ہو گئے، جاوید حسین کا تعلق پاکستان کے خیبر پختونخواہ سے تھا اور وہ عراق میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم تھے،

بزرگ عراقی عالم دین آیت اللہ علی السیستانی کے فتوی کہ جس میں انہوں نے عراق میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو القاعدہ کی ذیلی تنظیم داعش کے خلاف تمام مقامات مقدسہ کا دفاع کرنے کی تلقین کی تھی، جاوید حسین نے بھی رضاکارانہ طور پرعراق میں مقدس مقامات کے دفاع کے لئے اپنا نام پیش کیا تھا اور وہ حضرت امام حسن عسکری  کے روضہ کا دفاع کر رہے تھے جس دوران داعش کے ایک حملہ کے خلاف شدید مزاحمت کرتے ہوئے وہ جان بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جب ان کے جنازے کا تابوت سامرہ سے لایا گیا تو سینکڑوں عراقیوں نے ان کے تابوت کا ستقبال کیا اور تابوت کے ہمراہ دورد اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ واضح رہے کہ عراق میں تکریت اور سامرہ میں داعش کا شدید مزاھمت کے بعد پسپا کر دیا گیا ہے اور ان شہروں کے ایک بڑے حصہ سے ان کا کنٹرول ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :