حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے ، امریکہ ،پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملات سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں ،شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کرینگے ،ترجمان ماریہ ہیرف

اتوار 29 جون 2014 08:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) پاکستان کی جانب سے حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے امریکہ پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملات سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ماریہ ہیرف نے پاکستان پر پریس کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے بعد نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی امریکہ مکمل مدد فراہم کریگا اوراس کے علاوہ بھی امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلیم معاشی مسائل اور توانائی بحران سمیت مل کر کام کررہے ہیں اور انہیں مزید وسعت بھی دینگے ۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ شمالی وزیرستان آپریشن کو مانیٹر کررہا ہے اور حکومت پاکستان کی جانب سے شمالی وزیرستان کی بحالی کیلئے مناسب اقدامات کررہی ہے اور امریکہ پاکستان کی جانب سے حکومتی رٹ کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے ۔