سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی قوانین میں نرمی کے سبب سوئس بنکوں میں رکھوائے گئے 200ارب ڈالرز پاکستان واپس آنے کاامکان ،ذرائع وزارتِ خزانہ

اتوار 29 جون 2014 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء)ملک کے بدعنوان بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی جانب سے سوئس بنکوں میں رکھوائے گئے 200ارب ڈالر سے زائد رقم پاکستان واپس آنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی قوانین میں نرمی کے سبب پاکستان کی دو سو ارب ڈالر کی رقم واپس آنے کی توقع ہے۔سوئٹزرلینڈ کے نئے قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ متعلقہ حکومتیں ٹھوس شواہد کے ساتھ سوئس بنکوں میں رکھوائے گئے اپنے غیر قانونی سرمائے کی واپسی کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :