وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے 2ارب روپے جاری کردیئے ،نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو پہلے ماہ 40ہزار روپے دیئے جائینگے ،رقم وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کی گئی ، 20ہزار روپے رمضان پیکج بھی شامل ہے ، وزیراعظم ہاؤس

اتوار 29 جون 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جون۔2014ء) وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے دو ارب روپے جاری کردیئے ۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو پہلے ماہ چالیس ہزار روپے دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے جاری ہونے والی دو ارب روپے کی یہ رقم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر جاری کی گئی امدادی رقم میں بیس ہزار روپے رمضان پیکج بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :